پچھلے جمعے میں اور دوستوں نے مشہور روحانی درگاہ بابا پیرا شاہ غازی قلندر رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت میاں محمد بخش کے مزار پر حاضری دی۔ بابا جی...
پچھلے جمعے میں اور دوستوں نے مشہور روحانی درگاہ بابا پیرا شاہ غازی قلندر رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت میاں محمد بخش کے مزار پر حاضری دی۔
بابا جی پیرا شاہ غازی کا محتصر تعارف :-
کشمیر ابتدا سے ہی اولیا اللہ کی سر زمین ہے۔ اور اسی کے نام سے یہ جانا جاتا ہے اولیا کرام کی اسی سرزمین میں یہ دو پھول جو بابا پیرا شاہ غازی اور میاں محمد بخش کے نام سے جانے جاتے ہیں.
پیرا شاہ غازی میاں محمد کے روحانی پیروں مرشد تھے جبکہ میاں محمد بخش ایک عظیم شاعر ایک صوفی اور ایک اسلامی فلاسفر تھے . جنہوں نے اہنے فلسفے کے ذریعہ پوری امت مسلمہ کوایک جگہ متحد کیا.
اطلاع عام
دربار عالیہ کھڑی شریف کا تمام انتظام و انصرام محکمہ اوقاف آزاد کشمیر کے زمہ ہے.
برائے مہربانی تمام زائرین کے علم میں یہ بات ہونا لازمی ہے کہ دربار ہذا پر کوئی گدی نشین نہیں ہے
منجانب :- محکمہ اوقاف آزاد کشمیر
پیرا شاہ غازی
حضرت پیر محمد المعروف پیرا شاہ غازی قلندر 1663 عیسوی میں ضلع گجرات کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے .
ابتدائی تعلیم
بابا پیرا شاہ غازی نے ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی. اور بعد میں قرآن کریم کی تعلیم کے لئے محلہ کی جامع مسجد کا رخ کیا.
تعلیم کے بعد مرشد کی تلاش میں نکل پڑے اور ہجرا شاہ مقیم سےحضرت شاہ محمد کے ہاتھ پر بیعت کی. بابا پیرا شاہ غازی دمڑی والی سرکار کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں. کیونکہ کے آپ اپنے مریدن سے ایک دمڑی نیاز لیا کرتے تھے.
وصال
بابا پیرے شاہ غازی کا وصال 77 برس کی عمر میں ضلع میر پور میں 1742 عیسوی میں ہوا.
اپ کا عرس مبارک ہر سال 14 شعبان کو بڑی دھوم دھوم سے منایا جاتا ہے.
راجہ سہیل , چوہدری اسلام , چوہدری عثمان , کے ساتھ کھڑی شریف پر خاضریکھڑی شریف دربار کا بیرونی منظر
نوجوان سیاسی و مذہبی راہنما جناب چوہدری اسلام
چوہدری غلام عباس آف جگو دربار شریف پر حاضری دینے آئے ہوئے ہیں
مزید علاقائی خبروں اور سیاحتی مقامات کو جاننے کے لئے ڈیلی وزٹ کریں شکریہ
No comments